جموں و کشمیر کے ڈی جی پی دلباغ سنگھ نے کہا کہ 'بھارتی فوج سرحد پار سے دراندازی کو ناکام بنانے میں کامیاب رہی ہیں۔
واضح رہے کہ جموں و کشمیر کے سرحدی علاقوں میں جند بندی کی خلاف ورزی مسلسل جاری رہتی ہے، اس دوران پاکستانی فوج، بھارتی چوکیوں اور رہائشی علاقوں کو نشانا بناتی ہے جس میں جانی و مالی نقصان ہوتا ہے۔
وادی کے ضلع کٹھوعہ میں میڈیا سے گفتگو کے دوران دلباغ سنگھ نے کہا کہ 'پاکستان کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی میں اضافہ ہوا ہے تاہم بھارت ان کی دراندازی کی کوششوں کو ناکام بنانے میں کامیاب رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 'سرحد پر پاکستان کچھ حد تک دراندازی کی کوشش میں کامیاب ہوا ہے جس کے بعد علاقے میں سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان تصادم ہوا اور شدت پسند تنظیم جیشِ محمد کے عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ 'جموں و کشمیر میں 240 تا 250 عسکریت پسند موجود ہیں اور ان کے خاتمے کے لیے آپریشن جاری ہے۔'