ETV Bharat / state

Persistent Rain In Pulwama پلوامہ میں مسلسل بارش سے دھان کی پنیری کو نقصان ہونے کا خدشہ

ضلع پلوامہ میں بھی گزشتہ کئی روز سے موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ مسلسل بارش کی وجہ سے ضلع پلوامہ کے بیشتر علاقوں میں دھان کی پنیری کو نقصان پہنچنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ ضلع کے کسانوں نے اس پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

پلوامہ میں مسلسل بارش سے دھان کی پنیری کو نقصان ہونے کا خدشہ

author img

By

Published : Apr 29, 2023, 5:00 PM IST

پلوامہ میں مسلسل بارش سے دھان کی پنیری کو نقصان ہونے کا خدشہ

پلوامہ: وادی کشمیر کے ضلع پلوامہ سمیت مختلف اضلاع میں گزشتہ چند دنوں سے موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ مسلسل بارش کی وجہ سے دھان کی پنیری کو نقصان پہنچنے کا خطرہ لاحق ہوگیا ہے۔ ضلع پلوامہ میں اس وقت دھان کی پنیری کو آگانے کا سلسلہ جاری ہے لیکن مسلسل بارش کے سبب پنیری کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ دھان کی پنیری کو آگانے کے لئے اگرچہ 10 اپریل سے شروعات کی جاتی ہے لیکن موسم خراب ہونے کی وجہ سے اس مرتبہ دھان کی پنیری کو شدید نقصان پہنچ سکتا ہے۔اس کے علاوہ اس میں تاخیر ہونے کا بھی اندیشہ ظاہر کیا جا رہاہے۔

اس ضمن میں محمد یوسف نام کے ایک کسان نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ دھان کی پنیری کو آگانے کے لئے دن میں سورج کی روشنی ضروری ہے لیکن جب سے ہم نے دھان کی پنیری لگانے کا سلسلہ شروع کیا ہے تب سے ایک یا دو دن ہی پینری کو دھوپ دیکھانے کا ملا ہے۔ ارشاد احمد نے کہاکہ غیر متوقع بارشوں کی وجہ سے دھان کی پنیری میں کیڑا لگنے کا خطرہ پیدا ہونے کے ساتھ ساتھ اس میں تاخیر ہونے کا بھی ممکن ہے۔انہوں نے کہا دھان کی پنیری کو آگانے کے لئے دھوپ کا ہونا ضروری ہے۔

اس ضمن میں محمکہ زراعت کے ماہر نے دھان کی پنیری کو اگانے میں احتیاط برتنے کا مشورہ دیا۔ تھوڑی لاپروائی سے بھاری نقصان برداشت کرنا پڑتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Couple Jumps into Jhelum ایک جوڑے نے دریائے جہلم میں چھلانگ لگادی، لڑکی سلامت، لڑکا غرقاب

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.