ETV Bharat / state

بانڈی پورہ: ووٹرز میں رقم تقسیم کرنے کا ویڈیو وائرل

author img

By

Published : Dec 7, 2020, 7:15 AM IST

بونہ کوٹ بانڈی پورہ میں ڈی ڈی سی انتخابات کے تیسرے مرحلے کے تحت پہلے ہی ووٹنگ ہوچکی ہے۔

بانڈی پورہ: ووٹرز میں رقم تقسیم کرنے کا ویڈیو وائرل
بانڈی پورہ: ووٹرز میں رقم تقسیم کرنے کا ویڈیو وائرل

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے بونہ کوٹ بلاک میں نوٹ کے بدلے ووٹ کا معاملہ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔

ایک وائرل ویڈیو میں اس بات کا دعویٰ کیا جارہا ہے کہ بی ڈی سی چیئرمین بونہ کوٹ بانڈی پورہ، گپکار الائنس کا نامزد امیدوار جس کا تعلق پی ڈی پی سے بتایا جاتا ہے کے حق میں ووٹ طلب کرتے وقت مبینہ طور پر ووٹ کے بدلے پیسے تقسیم کر رہا ہے اور ووٹر کو قرآن پر ہاتھ رکھ کر قسم دلایا جارہا ہے۔

اگرچہ ویڈیو میں یہ صاف طور پر نظر آرہا ہے کہ ایک شخص قرآن پر ہاتھ رکھ قسم لیتا ہے اور اسے کچھ پیسے بھی دئے جارہے ہیں۔ تاہم اس ویڈیو کی تصدیق کے حوالے سے اب تک انتظامیہ کی جانب سے کوئی بات سامنے نہیں آئی ہے۔

ادھر یہ معاملہ کشمیر سے دہلی تک سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ قومی ٹی وی چینلوں پر بھی نشر کیا جارہا ہے۔

تاہم کسی سرکاری وسیلے نے اس کی تصدیق نہیں کی ہے اور نہ اس بات کی کوئی اطلاع ہے کہ نوٹ کے بدلے ووٹ کے اس غیر جمہوری عمل میں ملوث اس امیدوار کے خلاف کوئی کارروائی کی گئی ہے یا نہیں۔

خیال رہے کہ بونہ کوٹ بانڈی پورہ میں ڈی ڈی سی انتخابات کے تیسرے مرحلے کے تحت پہلے ہی ووٹنگ ہوچکی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.