ETV Bharat / state

سوپور کے طالب علم کا شاندار کارنامہ - دو سالوں میں انگریزی گرائمر کتاب کا پہلا ایڈیشن

سوپور کے بارہویں جماعت کے طالب علم نے دو برسوں میں انگریزی گرامر کتاب کا پہلا ایڈیشن لکھا ہے۔

سوپور طالب علم نے روشن مثال قائم کی
سوپور طالب علم نے روشن مثال قائم کی
author img

By

Published : May 30, 2020, 5:00 PM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور قصبہ کے دیہات ڈانگر پورہ کے ہونہار اور ذہین بارہویں جماعت کے طالب علم قیصر شہناز میر نے خود ہی ایک ہزار اوراق والی انگریزی گرامر کتاب لکھی ہے جس کو اسے لکھنے میں دو سال سے زائد کا وقت لگا ہے۔

سوپور طالب علم نے روشن مثال قائم کی
قیصر نے اس کتاب کو لکھنے کی شروعات تب کی جب وہ دسویں جماعت میں زیر تعلیم تھا۔

قیصر نے بتایا کہ اس آسان انگلش گرامر کتاب کو لکھنے کا مقصد ہے کہ کشمیری طلبا کو انگلش پڑھنے اور لکھنے میں آسانی ہو، اس نے کہا کہ اس کتاب کو لکھنے میں اس کو اپنے گھر والوں، دوستوں، رشتہ داروں اور ایک مقامی مشہور انگریزی پڑھانے والے استاد شوکت احمد نے بھر پور تعاون کیا ہے۰

قیصر نے مزید کہا کہ کشمیری طلبا میں کافی ہنر موجود ہے اور اس کو ابھارنے کے لئے ایک دوسرے کا تعاون ضروری ہے۔ ایسے طلبا کو ریاستی اور ملکی سطح پر اپنا ہنر پیش کرنا چاہئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.