مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے ضلع ادھم پور میں مشکوک حالت میں خاتون کی موت کے معاملے میں پولیس نے اتوار کے روز خاتون کے شوہر، بھابھی اور ساس کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ شروع کردی۔ ان تینوں کے بیانات میں مسلسل تبدیلی آرہی ہے۔ جس وجہ سے قتل کرنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
دراصل ہفتے کی سہ پہر کو ایوا شرما کی مشکوک حالت میں گھر کے اندر ہی موت ہو گئی تھی۔
اس معاملے کو لے کر اہل خانہ کا کہنا تھا کہ 'اس کی موت کولر سے کرنٹ لگنے سے ہوئی ہے۔ لیکن جب لوگوں نے گلے پر نشان دیکھے تو اچانک انہوں نے اپنا بیان بدل دیا اور کہا کہ 'موت کولر کے اندر چنری پھنس جانے کی وجہ سے ہوئی ہے۔'
وہیں خاتون کے گھر والوں نے لاش دیکھ کر قتل ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ادھم پور: پنجاب کے تین افراد اسمگلنگ کے دوران گرفتار
پوسٹ مارٹم کے بعد لاش لواحقین کو دینے کی بجائے خاتون کے مائکے کے لوگ اپنے ساتھ لے گئے۔ اتوار کی صبح ماموں کے ذریعہ آخری رسومات کی ادائگی کی گئی۔
ایس ایچ او وشال شرما، ایس ڈی پی او گھارو رام بھردواج نے اتوار کے روز معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہے اور خاتون کے شوہر وکرانت شرما اور ساس سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔