ETV Bharat / state

میر واعظ مولوی فاروق اور عبدالغنی لون کو خراج تحسین

آل پارٹیز حریت کانفرنس نے اپنے دور کے میر واعظ کشمیر مولوی محمد فاروق کو ان کی 30ویں برسی اور کشمیری رہنما مرحوم عبدالغنی لون کو ان کی 18 ویں برسی کے موقع پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

حریت کانفرنس کا میر واعظ مولوی فاروق اور عبدالغنی لون کو خراج تحسین

author img

By

Published : May 20, 2020, 9:11 PM IST

کل جماعتی حریت کانفرنس کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ میر واعظ مولوی فاروق نہ صرف ایک مقبول عام سیاسی قائد تھے بلکہ ایک عظیم دینی مبلغ اور سرکردہ مذہبی پیشوا ہونے کے ساتھ ساتھ جید اور مصلح انسانت ہے جنہوں نے کشمیری عوام اور معاشرے کی ہمہ جہت تعمیر وترقی میں ایک ناقابل فراموش کردار ادا کیا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ انہوں نے پوری زندگی جموں وکشمیر کے عوام کی بے لوث اور بے باک خدمات اور ترجمانی کرتے ہوئے صرف کی اور اس کے بعد اسی راہ میں اپنی زندگی بھی قربان کر بیٹھے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ مرحوم مولوی فاروق جموں وکشمیر کے عوام کے بہتر اور درخشاں مستقبل کے نہ صرف خواہاں تھے بلکہ دونوں ہمسایہ ممالک بھارت اور پاکستان کے مابین مستقل ا من و سلامتی کی وکالت اور حمایت بھی کرتے تھے۔

حریت کانفرنس نے عبدالغنی لون کو بھی زبردست الفاظ میں خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے ایک نڈر اور بے باک سیاسی رہنما قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ خواجہ عبدالغنی لون نے جہاں کل جماعتی حریت کانفرنس کے قیام میں ایک بنیادی اور کلیدی کردار ادا کیا وہیں مسئلہ کشمیر کے پر امن حل اور اس مسئلہ کو جموں وکشمیر کے عوام کی مرضی کے مطابق حل کرنے کرنے کی ہمیشہ وکالت کرتے تھے۔

بیان میں حریت نے یہ بات واضح کردی کہ کورونا وائرس سے پیدہ شدہ صورتحال ، لاک ڈاﺅن اور حریت چیرمین میرواعظ ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق کی نظر بندی کے سبب اس سال 21 مئی کے حوالے سے اجتماعی فاتحہ خوانی اور خراج عقیدت ادا کرنے کی خاطر عیدگاہ چلو پروگرام کو ملتوی کیا گیا ہے ۔ جبکہ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ ان قائدین حریت سمیت 1931 سے لیکر آج تک کے تمام شہداءکے بلند درجات کیلئے انفرادی طور پر اپنے اپنے گھروں میں ایصال ثواب کا اہتمام کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.