نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمرعبداللہ نے آج صبح پہلی بار اپنے ٹیویر اکاوئٹ سے ایک خبر کو لائک کیا ہے جبکہ اسی خبر کو فوراً بعد اسی ٹیوٹر ہینڈل سے ان لائک کرتے ہوئے اس سے دیکھا گیا۔

عمر عبداللہ نے اپنے ٹیوٹر ہینڈل سے جس خبر کو لائک ان لائک کیا وہ افغانستان اور امریکہ کے آپسی مفاہمت کے متعلق سے تھی۔
ایک جانب جہاں سابق وزیراعلی 5اگست سے نظر بند ہیں، وہیں دوسری جانب وادی کشمیر میں سماجی رابطہ گاہوں کو استعمال میں لانے پر مسلسل پابندی عائد ہے ۔
اس تناظر میں اب یہ غور طلب معاملہ ہے کہ عمر عبداللہ کو سوشل میڈیا تک رسائی کیسے اور کس طرح ممکن ہوئی
اس حوالے سے جب ای ٹی وی بھارت نے پولیس کے اعلی افسران سے بات کی تو انہوں نے کہاکہ انہیں ابھی اس بارے میں کوئی علم نہیں ہے۔ اور اگر ایسا ہوا ہے تو یہ چانچ کا معاملہ ہے۔ اس پر ضرور کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
واضح رہے سابق وزیر اعلی محبوبہ مفتی کا ٹیوٹر اکاؤٹ ان کی بڑی بیٹی التجا مفتی اس وقت استعمال میں لارہی ہیں۔