ETV Bharat / state

اننت ناگ: بھاری برفباری کے سبب رازکنگ لارنو میں ایک مکان منہدم

author img

By

Published : Jan 6, 2021, 7:19 PM IST

وادی کشمیر میں گزشتہ کئی روز سے بھاری برفباری جاری ہے۔ بھاری برفباری کے نتیجے میں کئی لوگ زخمی ہوئے ہیں، وہیں کئی مکانوں پر برف جمع ہونے کی وجہ سے کئی گھروں کی چھت ٹوٹنے کے ساتھ ساتھ دیواریں بھی ٹوٹ گئی ہیں۔

بھاری برف باری کے سبب رازکنگ لارنو میں ایک مکان تباہ

حلقہ انتخاب کوکرناگ کے مضافاتی علاقے رازکنگ لارنو میں آج بعد دوپہر محمد اقبال بوکڈ کے مکان پر برف جمع رہنے کے نتیجے میں ان کے گھر کی چھت ٹوٹ گئی۔

اطلاعت کے مطابق محمد اقبال بوکڈ نامی شخص پیشے سے مزدور ہیں جو ابھی اپنی بیوی اور پانچ بچوں کے ہمراہ جموں میں مزدوری کر رہے ہیں۔ ذرائع سے موصول اطلاع کے مطابق جس وقت یہ حادثہ پیش آیا اُس وقت گھر کے اندر کوئی بھی موجود نہیں تھا۔ افراد خانہ نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ انہیں معاوضہ فراہم کیا جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.