تفصیلات کے مطابق تھنہ منڈی کے منہال گاؤں کے ایک مقامی صحافی جائنگیر خان کے گھر میں اس وقت آگ نمادار ہوئی جب وہ اپنے بچوں کو اسکول چھوڑنے کے لیے گئے تھے۔
تب ہی ان کے گھر میں آگ نمادار ہوئی جس میں لاکھوں کا سونا اور نقدی کے ساتھ گھریلوں سامان راکھ میں تبدیل ہوگیا۔
اس بیچ مقامی لوگوں، پولیس، اور فوج کے آگ پر قابو پانے کے لیے کافی مشکت کی تاہم اس دوران آگ نے اپنا کام کر لیا تھا۔وہیں مقامی لوگوں نے ایک بار پھر سے تھنہ منڈی میں فائر سروس کے قیام کا مطالبہ کیا۔