جنوبی کشمیر کے شوپیان ضلع سے 20 کلومیٹر کی دوری پر تواریخی مغل روڈ پر واقع قریب 400 چولوں پر مشتمل ہیر پورہ گاؤں کورونا سے پاک ہوگیا ہے۔
بتایا جارہا ہے کہ اس گاؤں میں 72 افرد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے تھے تاہم ضلع انتظامیہ کی کوششوں اور محکمہ صحت سے وابستہ افراد کی بہترین کارکردگی کی وجہ سے اس گاؤں کے تمام مریض صحت یاب ہوئے۔
ہیرپورہ علاقے میں کورونا وائرس نے اس وقت دستک دی جب 8 اپریل کو 4 افراد مہاراشٹر میں تبلیغی جماعت سے واپس گھر لوٹے۔
ان متاثر افراد کے رابطہ میں دیگر 8 افراد سے ہوا تھا جن کے ٹسیٹ بھی مثبت پائے گئے، اس طرح سے ان کی تعداد بڑھنے لگی۔
ضلع انتظامیہ نے ہیرپورہ علاقے میں مثبت کیسز آنے کے ساتھ ہی پورے علاقے کو ریڈ زون قرار دیا۔
مقامی لوگوں نے ضلع انتظامیہ کی طرف سے کی گئی کوششوں ستائش کی ہے اور ضلع انتظامیہ سے اپیل کی ہیں کہ علاقے میں موجود بندیشوں کو اب ہٹایا جائے۔