ETV Bharat / state

سڑک پر ٹریفک جام، عوام پریشان - مال بردار گاڑیوں کی آمد رفت

شہریوں کا کہنا تھا کہ ٹریفک کے مسائل کے حل کے لیے حکومتی سطح پر کوئی منصوبہ سازی نظر نہیں آتی۔

سڑک پر ٹریفک جام، عوام پریشان
سڑک پر ٹریفک جام، عوام پریشان
author img

By

Published : Oct 25, 2020, 7:01 PM IST

اننت ناگ کے ڈورو علاقے کے سڑکوں پر آج بدترین ٹریفک جام دیکھنے کو ملا اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں جس کی وجہ سے شہری گھنٹوں پھنسے رہے۔

سڑک پر ٹریفک جام، عوام پریشان

ٹریفک جام میں مریضوں کو لے کر آنے والی گاڑیاں بھی پھنسی رہیں ، شہر کی اہم سڑکوں پر جگہ جگہ پارکنگ بھی ٹریفک جام کا باعث بنی ۔

شہریوں کا کہنا تھا کہ ٹریفک کے مسائل کے حل کیلیے حکومتی سطح پر کوئی منصوبہ سازی نظر نہیں آتی۔

اننت ناگ میں یہ روز کا معمول بن گیا ہے جہاں لوگوں کو ٹریفک جام کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ روز بہ روز گاڑیوں میں اضافہ ہو رہا ہے جبکہ راستے وہی پرانے ہیں ۔روڈ کو وقت کے ساتھ ساتھ کشادہ کیا جانا چائیے تاکہ عوام کو راحت محسوس ہو۔

ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ نے گذشتہ روز عوامی دربار میں اننت ناگ ویری ناگ سڑک پر مال بردار گاڑیوں کی آمد رفت پر مکمل پابندی کا اعلان کیا تھا، تاہم حکم نامہ کا اثر زمینی سطح پر دور دور تک دکھائی نہیں دے رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.