جموں و کشمیر کے ضلع کپوارہ کے بالائی علاقوں میں تازہ برف باری اور موسلادھار بارشوں کی وجہ سے دریاؤں اور ندیوں میں سیلاب جیسی صورتحال پیدا ہوگئی ہے جس سے متعدد گاؤں کا رابطہ ضلع ہید کوارٹر سے منقطع ہوگیا ہے، سڑکوں کے زیر آب ہونے سے مقامی لوگوں کو گھروں سے باہر نکلنا محال ہوگیا ہے۔
اس درمیان ڈپٹی کشمنر کپوارہ خالد جہانگیر نے کپوارہ کے کئی علاقوں کا دورہ کیا اور اپنے ہمراہ افسران پر زور دیا کہ وہ فل وقت سڑکوں کی مرمت کو یقینی بنائیں۔ اس کے ساتھ ہی دریاؤں اور ندیوں کے آس پاس رہنے والے لوگوں کو ہدایت دی کہ وہ بارشوں کے دوران گھروں سے باہر نہیں نکلیں، خاص کرکے بچوں کو گھروں سے باہر نہ نکلنے دیں۔
ڈپٹی کشمنر کپوارہ خالد جہانگیر نے بالائی علاقوں کے لوگوں کو بھی مشورہ دیا کہ وہ گھروں کے باہر جانے سے گریز کریں اور نالوں کے نزدیک جانے سے احتیاط برتے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کپوارہ کے بنگس میں موجودہ گجربکروالوں سے ہمارا رابطہ براہ راست ہے اور اگر وہاں زیادہ موسمی صورتحال خراب ہوتی ہے تو ان کے لئے بڑے پیمانے پر اقدامات کئے جائیں گے۔
مزید پڑھیں:
دوسری جانب سے بی ڈی سی چیرمین لنگیٹ شوکت حسن پنڈت نے اپنے پی آر آئز کے ہمراہ لنگیٹ کے کئی علاقوں کا دورہ کیا اور یہاں کے سیلابی صورتحال کا جائزہ لیا بعد ازاں انہوں نے کہا انتظامیہ کی ٹیمیں علاقوں میں متحرک ہے اور صورتحال کا جائزہ لے رہی ہے