شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے ہاکبارہ سوناواری علاقے میں کئی روز قبل ایک رہائشی مکان جل کر خاکستر ہوگیا -
ہاکبارہ کے کوسم باغ نامی علاقے میں آتشزدگی کی اس واردات میں بے گھر ہوئے کنبے نے ضلع انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ انہیں اس مشکل وقت میں کچھ امداد کی جائے تاکہ وہ پھر سے اپنا گھر بسا سکیں۔
خضر محمد نامی اس مکان مالک نے بانڈی پورہ ضلع انتظامیہ سے گزارش کرتے ہوئے کہا کہ ان کا مکان جس میں وہ زندگی بسر کر رہے تھے اچانک آتشزدگی کی وجہ سے جل کر تباہ ہوگیا ہے اور وہ بے گھر ہوگئے ہیں ۔
مذکورہ کنبہ مکمل طور پر بے گھر ہوگیا ہے اور ان کی لاکھوں روپے مالیت کی املاک راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئی ہے-
یہ بھی پڑھیں
دیوسر میں پی ایچ سی کی نئی عمارت تکمیل کی منتظر
انہوں نے کہا ہے کہ اس وقت جب کہ کورونا وائرس کی وجہ سے پہلے سے ہی وہ مالی تنگی کا سامنا کر رہے تھے اور اب جبکہ ان کا گھر بھی نہیں رہا تو وہ اس وقت زندگی کے ایک ایسے مشکل ترین دور سے گزر رہے ہیں جس میں ان کی اگر امداد نہیں کی گئی تو وہ ہاتھ پھیلانے پر مجبور ہوجائیں گے۔
خضر محمد نے ضلع انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ انہیں نئے سرے سے گھر کی تعمیر کرنے میں مدد کریں اور اس کے علاوہ اگر کوئی اور بھی رضا کارانہ طور پر کوئی اگر ان کی امداد کا خواہاں ہیں تو وہ ان سے بھی مدد کے طالب ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ ان کے پاس جو کچھ بھی تھا وہ آگ کی نذر ہوگیا۔ ان کے اہل خانہ کے پاس اس وقت پہنے ہوئے پھٹے پرانے کپڑوں کے سوا کچھ بھی نہیں بچا ہے- گھر میں جو بھی کھانے پینے کی اشیا تھیں وہ بھی مکمل طور سے جل کر راکھ ہوچکی ہیں لہذا انہیں اس وقت انتظامیہ کی امداد