سرینگر: کور نمبر ان کے لاگ ان آئی ڈیز پر بھیجے گئے ہیں۔ وہاں سے حج کے لیے دی گئی درخواست میں فراہم کئے گئے موبائل نمبر پر بھیجے گئے ہیں۔ایسے میں اگر کسی درخواست دہندہ کو ابھی تک کور نمبر نہیں ملا ہے۔تو اسے جموں وکشمیر حج کمیٹی سے ذاتی طور رابطہ کرنے یا فون 01942495365 یا واٹس ایپ نمبر 9320689398 پر رابطہ کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔
امسال بھی زیادہ تعداد میں عازمین حج جموں وکشمیر سے ہوں گے۔ویٹنگ لسٹ میں یوٹی کے رہنے والوں کو ترجیح دی جائے گی۔ایسے میں سب سے زیادہ حج کوٹہ جموں و کشمیر کو ملے گا۔
رواں برس بھارت کا سالانہ حج کوٹہ 1.75 لاکھ بڑھا دیا گیا ہے۔ایسے میں نئے معاہدے کے تحت حج کوٹے میں اضافہ کیا گیا۔جوائنٹ سیکریٹری اقلیتی امور جو کہ مرکزی وزیر سمرتی ایرانی قیادت میں حج معاہدے 2024 کے بھارتی وفد کا حصہ تھیں نے کہا کہ نئے معاہدے 2024 کے تحت سعودی حکومت نے بھارت کو پہلی مرتبہ حج کرنے والوں کا سالانہ کوٹہ بڑھا کر 1.75 لاکھ سالانہ کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:انفارمیشن ٹکنالوجی کی کمشنر سیکریٹری پریرنا پوری نے بڈگام میں عوامی دربار کی صدارت کی
قابل ذکر ہے کہ سال گزشتہ یعنی 2023 میں ایک اہم اقدام کےطور محرم کے بغیر کئی خواتین حج کا اپنا فریضہ انجام دیا ۔امسال ملک بھر سے 6 ہزار خواتین کی درخواستیں موصول ہوچکی ہیں جو کی محرم کے بغیر حج پر جانی چاہتی ہیں۔۔