جموں وکشمیر حج کمیٹی کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر درخواست گزار اپنے کسی دوسرے بینک اکاونٹ میں پیسہ جمع کروانے کے خواہش مند ہوں تو اس تعلق سے وہ اپنی منسوخ شدہ چیک ، بینک پاس بُک کی نقل کاپی اور اپنے اکاؤنٹ کی تفصیلات کمیٹی کی ویب سائٹ account.hci@gov.com پر بھیج سکتے ہیں۔
اس کے علاوہ درخواست دہندگان کے پاس پورٹ بھی جلد واپس کئے جائیں گے۔تاہم اس کے لیے جموں کشمیر حج کمیٹی کی جانب سے الگ سے اعلان کیا جائے گا۔
واضح رہے کوررونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر رواں برس حج کے فرائض کی ادائیگی کے لیے صرف مقامی لوگوں کو ہی اجازت دی جائے گی اور بیرون ممالک سے آنے والے کسی بھی عازم کو سعودی آنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
ادھر بھارتی سرکار نے بھی اعلان کیا ہے کہ کسی بھی بھارتی شہری کو سعودی جانے کی اجازت نہیں دے دی جائے گی۔