حاجی اصغر علی کربلائی نے کہا کہ 'کورونا وائرس پوری دنیا میں پھیل چکا ہے، تاہم ایران میں لداخ کے ایک ہزار طلبا پھنسے ہوئے ہیں جسے ان کے اہل خانہ کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کی جانب سے ان طلبا کو کورونا وائرس سے متاثر ملک ایران سے واپس لانے میں کوتاہی برتی جارہی ہیں۔
انہوں نے مرکزی حکومت سے اپیل کی کہ' ایران میں جموں و کشمیر کے طلبا کو جلداز جلد واپس لایا جائے تاکہ ان کی جانچ پڑتال اپنے ہی علاقے میں ہوں۔ جس سے اہل خانہ کو بھی خدشات لاحق نہیں ہونگے اور نا ہی ان طلبا کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا ۔'
واضح رہے کہ مرکزی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے آج لوک سبھا میں کہا کہ' جموں وکشمیر کے اپنے حالیہ دورے کے دوران انہوں نے ایران میں پھنسے کشمیری طلباء کے اہل خانہ سے بات چیت کی اور یقین دہانی کرائی کہ حکومت ان کی واپسی کے لیے جلد از جلد مدد فراہم کرے گی۔
لداخ میں ایران سے واپس آنے والے ایک اور مریض کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس سے اس وائرس کے متاثرین کی تعداد تین ہوئی ہے۔