ETV Bharat / state

جموں: بی جے پی لیڈر کے مکان پر فائرنگ - kashmir update

معاملے کی حساسیت کو دیکھتے ہوئے سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی مہم شروع کردی ہے۔

جموں: بی جے پی لیڈر کے مکان کے سامنے گولیوں کی گن گرج، علاقے کا محاصرہ

author img

By

Published : Oct 11, 2020, 3:28 PM IST

جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ کے بالاکوٹ علاقے میں اتوار کی علی الصبح بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ایک رہنما کی رہائش گارہ کے نزدیک گولیوں کی آوازیں سنی گئیں جس کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی مہم شروع کر دی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ بالاکوٹ میں ایک بی جے پی لیڈر کی رہائش گاہ کے نزدیک ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب میں تقریباً ساڑھے تین بجے گولیوں کی آوازیں سنی گئیں۔

انہوں نے بتایا کہ ایک گولی کا نشان مذکورہ لیڈر کے مکان کی دیوار پر بھی دیکھا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ گولیوں کی آوازیں سن کر مذکورہ لیڈر کے ذاتی محافظ نے بھی ہوا میں کچھ گولیاں چلائیں۔

دریں اثنا سیکیورٹی فورسز نے واقعے کے بعد علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کر دیا ہے۔

ایس ایس پی پونچھ رمیش انگرال نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ تین سے پانچ گولیاں چلائی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.