ETV Bharat / state

ہندوارہ میں پینے کے صاف پانی کی شدید قلت

تحصیل ہندوارہ کے گنڈکمال قاضی آباد میں مقامی لوگوں کو پینے کے صاف پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

ہندوارہ میں پینے کے صاف پانی کی شدید قلت
ہندوارہ میں پینے کے صاف پانی کی شدید قلت
author img

By

Published : Jun 5, 2020, 3:54 PM IST

مقامی لوگوں نے کہا کہ چند ماہ پہلے یہاں جل جیون شکتی محکمہ نے 40 واٹر سپلائی کنکشن لگائے لیکن ان کنکشنوں کا آج کہیں نام ونشان نہیں ہے۔

ہندوارہ میں پینے کے صاف پانی کی شدید قلت

انہوں نے کہا کہ یہ گاؤں کافی پسماندہ ہے، یہاں ہر طرح کی بینادی سہولیات کا فقدان ہے۔ ارگیشن محکمہ اور نہ ہی جل جیون شکتی کا کوئی نام ونشان ہے۔

مقامی لوگوں نے کہا کہ انتظامیہ کی جانب سے مذکورہ گاؤں کی طرف توجہ نہیں دی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نہ گاؤں میں پانی اور نہ ہی دیگر سہولیات میسر ہے۔ انتظامیہ اس وقت کورونا وائرس کے خلاف جنگ لڑ رہی ہے۔ جبکہ ان کو یہ بھی معلوم ہونا چاہیے کہ اس گاؤں میں لوگ ندی نالوں کا گندہ پانی پی رہے ہیں اور یہاں اس پانی سے کورونا سے بھی بدتر بیماریاں پیدا ہوسکتی ہیں۔

انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ گاؤں میں واٹرسپلائی کو یقینی بنایا جائے تاکہ لوگوں کی مشکلات کا ازالہ ہوسکے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.