ترال: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن نے گزشتہ روز پیر کو دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کیا جس میں پلوامہ ضلع کے ترال کے سرکاری اسکولوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
نتاٸج سامنے آنے پر پرائیوٹ اسکولوں کے ساتھ ساتھ سرکاری اسکولوں کے طلباء نے بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ ترال علاقے میں بھی سرکاری اسکولوں نے اب کی بار بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔
اس حوالے سے گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری اسکول ترال کی ایک طالبہ منزہ لون نے بھی شاندار کارکردگی کامظاہرہ کر کے 494 نمبرات حاصل کیے ہیں۔ ضلع پلوامہ میں گورنمنٹ اسکولوں میں بہتر کارکردگی گورنمنٹ ہائی اسکول امیرآباد نے بھی کی کیوں کہ اسکول میں زیر تعلیم بارہ میں سے گیارہ بچوں نے ڈسٹنکشن حاصل کی ہے۔ اسکول ھذا کے طا لب علم طفیل احمد نے 453 نمبرات حاصل کئے جبکہ فیصل رسول اور زھیب منظور نامی طلاب نے 452 نمبرات حاصل کیے ہیں جبکہ دیگر طلاب نے بھی بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اسکی وجہ سے پورے امیرآباد گاوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔
ادھر اسکول کے طلاب کے زریعے بہتر کارکردگی دکھانے پر آج اسکول انتظامیہ نے ایک مبارکبادی تقریب کا اہتمام کیا تھا جس میں دسویں جماعت میں کامیابی حاصل کرنے والے طلاب کی عزت افزائی کی گئی اور ان کو تہنیت پیش کی گئی اس موقع پر اسکول کے اساتذہ نے طالب علموں پر زور دیا کہ وہ اگے جاکر اس نہج کو برقرار رکھیں تاکہ ان کا مستقبل روشن ہو سکے۔
یہ بھی پڑھیں:Hoticulture Training To Students طلبا و طالبات کے لئے باغبانی تربیتی کیمپ
اس موقع پر اسکول کی ہیڈ مسٹرس شگفتہ شیریں نے طلاب پر زور دیا کہ اب سرکاری اسکولوں میں معیار تعلیم کافی بڑھ گیا ہے اور ان کو پرائیوٹ اسکولوں میں جانے کی ضرورت نہیں ہے۔کامیاب طلاب نے میڈیا کو بتایا کہ ایک طرف جہاں سماج میں سرکاری اسکولوں میں معیاری تعلیم کے حوالے سے منفی پروپیگنڈہ کیا جاتا ہے تو وہیں ہمارے اسکول کے نتائج نے یہ بات ثابت کر دی ہے کہ سرکاری اسکولوں میں معیار تعلیم کافی بڑھ گیا ہے۔