ETV Bharat / state

لاک ڈاون کے دوران ای لرننگ وقت کی اہم ضرورت

author img

By

Published : May 15, 2020, 7:54 PM IST

کووڈ 19 لاک ڈاؤن کے پیش نظر حکومت نے جموں و کشمیر کے طلبا کو تکنیکی مداخلت اور دیگر قابل عمل ذرائع سے تعلیم تک مکمل رسائی حاصل کرنے کے لیے سمگرا شکشا پروگرام کے تحت متعدد اقدامات شروع کیے ہیں۔

لاک ڈاون کے دوران ای لرننگ وقت کی اہم ضرورت
لاک ڈاون کے دوران ای لرننگ وقت کی اہم ضرورت

کورونا وائرس کے پیش نظر جاری لاک ڈاؤن سے پیدا شدہ حالات کے دوران تمام تعلیمی ادارے بند کردیے گئے ہیں۔ طلبا تک تعلیم کی فراہمی کے تسلسل کو برقرار رکھنے کے لئے متعدد اقدامات اٹھائے جارہے ہیں جن میں 'مرچی 98.7 کے اشتراک سے ریڈیو کلاس رومز شامل ہیں جس میں روزانہ 2 بجے سے شام 4 بجے کے درمیان براہ راست لیکچرز، ڈی ڈی کاشیر اور مقامی کیبل پر ٹیلی کلاسز کی نشریات کی جارہی ہیں۔

نیٹ ورک، ویڈیو لیکچرز ذخیرہ جے کے نالج نیٹ ورک کا استعمال کرتے ہوئے سمگرا سکشا کے تحت آن لائن کلاسز بشمول فری دستیاب ایپلی کیشنز کا استعمال کرتے ہوئے پیشہ وارانہ کلاسز جیسے ای پاٹھ شالہ اور دیکشا جیسے قومی تعلیمی پورٹلز کو مختلف ذرائع سے استعمال کرنا اور خصوصی ضروریات کے حامل بچوں کے ساتھ بات چیت کے لئے واٹس ایپ گروپس بنائے گیے ہیں۔

محکمہ اسکول ایجوکیشن نے خصوصی ضروریات والے بچوں کو ٹیکنالوجیکل مداخلتوں کے ذریعہ تعلیمی مدد فراہم کرنے کی کوشش میں مفت لیپ ٹاپ اور بریل ٹیکٹائل ریڈرز تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جموں و کشمیر کے تمام اضلاع میں خصوصی ضروریات والے بچوں کے لیے قائم کردہ ریسورس رومز میں 42 لیپ ٹاپ تقسیم کیے جارہے ہیں۔ یہ لیپ ٹاپ بریل ٹیکٹائل ریڈر مشینوں کے ساتھ منسلک ہوں گے اور اس طرح بینائی سے محروم طلباء / افراد کو آزادانہ طور پر انٹرنیٹ تک رسائی حاصل کرسکیں گے۔

لاک ڈاؤن میں تقریبا 2500 ٹیبز ان طلباء میں تقسیم کی گئیں جو ان ٹیبز کو آن لائن کلاسوں میں شرکت کے لئے، ای پاٹھ شالہ / دیکشا اور دیگر سرگرمیوں پر دستیاب آن لائن مواد تک رسائی حاصل کرنے کے لئے استعمال کرسکتے ہیں۔

اس کے علاوہ ابتدائی سطح کے تحت بچوں کے لیے کتابوں کی خریداری اور تقسیم کے لئے آر ٹی ای انٹیکلیمنٹ کے بطور 2030.87 لاکھ ڈائریکٹوریٹ آف اسکول ایجوکیشن جموں و کشمیر کو جاری کیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.