اس سے قبل ریاست کے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے نیشنل کانفرنس کے وفد کے ساتھ گورنر سے ملاقات کی اور انہیں عوام کے اندر پیدا ہوئی تشویش سے آ گاہ کیا۔
گورنر ملک نے کہا کہ سکیورٹی ایجنسیز کو اسی لیے تیاری کی حالت میں رکھا گیا تاکہ یاتریوں اور سیاحوں کو کوئی نقصان نہ پہنچے۔
گورنر نے وفد کو کہا کہ چند گروپ تشدد آمیز صورتحال چاہتے ہیں لہٰذا یہ ریاست اور سکیورٹی ایجنسیز کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ شہریوں کو تحفظ فراہم کرے۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز گورنر انتطامیہ کی جانب سے ایک ایڈوائزری جاری کی گئی ہے جس میں سبھی امرناتھ یاتریوں اور سیاحوں کو جلد از جلد وادی سے نکلنے کی صلاح دی گئی ہے۔