ETV Bharat / state

کولگام میں سرکاری اُستاد معطل - kashmir latest

جنوبی کشمیر کے کولگام میں آج ضلع انتظامیہ نے ایک حکمنامہ جاری کیا ہے جس میں ایک اُستاد کے خلاف معطلی کے احکامات صادر کیے گئے ہیں۔

کولگام میں سرکاری اُستاد معطل
کولگام میں سرکاری اُستاد معطل
author img

By

Published : Jun 5, 2020, 10:37 PM IST

یہ معاملہ اُس وقت پیش آیا جب ضلع انتظامیہ کی جانب سے محکمہ زراعت کی ایک ٹیم نے گزشتہ روز ژالہ باری سے پیدا شُدہ صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے کولگام کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔

دورے کے دوران ٹیم نے آسنور کے ایک گاؤں میں کسانوں کے ایک گروپ سے مٹینگ بھی طلب کی جس کی رپوٹ ای ٹی وی بھارت نے بھی کی۔

معاملہ اُس وقت پیش آیا جب وہاں کسانوں کے ایک گروپ میں ایک شخص نے زراعت کے ملازمین کے ساتھ بدسلوکی کی اور انہیں کہا کہ سرکار اور ضلع انتظامیہ بے کار ہیں۔

اس معاملے کو زراعت محکمے کی ایک ٹیم نے ضلع ترقیاتی کمشنر شوکت اعجاز بٹ کے نوٹس میں لایا۔

تحقیقات کے دوران اس بات کا خلاصہ ہوا کہ سرکار کے خلاف بولنے والا مذکورہ شخص خود پیشے سے سرکاری اُستاد کے بطور کام کررہا ہے۔

وہیں ضلع ترقیاتی کمشنر کی ہدایت پر اور محکمے تعلیم نے سرکاری اُستاد جو کہ رہبر اُستاد گورنمنٹ مڈل اسکول میروانی میں کام کر رہے ہیں کو ضلع انتظامیہ کے خلاف بولنے پر معطل کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.