اس کی ایک زندہ مثال جموں و کشمیر کے پسماندہ ضلع رامبن کے سب ڈویژن گول بازار میں دیکھنے کو ملتی ہے۔
بازار میں سڑک کے کنارے کوڑا کرکٹ جمع ہونے سے دوکانداروں، اسکولی بچوں، مریضوں اور آس پاس کے مکینوں کو زبردست مشکلات کا سامنا ہے۔
مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ گول قصبہ سے نکلنے والا تمام کوڑا کرکٹ ان جگہوں پر جمع کیا جاتا ہے۔
شہریوں کا مطالبہ ہے کہ ان جگہوں پر کوڑا کرکٹ ذخیرہ کرنے سے صحت پر برے اثرات مرتب ہو رہے ہیں ہر وقت بیمار ہونے کا خدشہ رہتا ہے۔
لوگوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ معاملہ انتظامیہ کی نوٹس میں بھی کئی بار لایا تاہم یقین دہانیوں کے سوا کچھ بھی حاصل نہیں ہوا۔
مقامی لوگوں اور طلبا نے ضلح انتظامیہ رامبن سے اس معاملے کی جانب توجہ دینے کی پر زور گزارش کی ہے۔