ETV Bharat / state

ڈوڈہ میں ایم بی بی ایس کلاسز شروع، طلبہ مسرور - ایم بی بی ایس کی آف لائن کلاسز

حال ہی میں جموں و کشمیر کے مختلف اضلاع سے 50 طالبات سمیت سو طلباء ڈوڈہ پہنچے تھے۔ اِن میں کچھ مقامی طلباء کے علاوہ 95 فیصدی طلباء نے ہاسٹل کا انتخاب کیا ہے۔

ڈوڈہ میں ایم بی بی ایس کلاسز شروع، طلبہ مسرور

author img

By

Published : Feb 3, 2021, 10:59 AM IST

Updated : Feb 3, 2021, 11:12 AM IST

خطہ چناب کے ضلع ڈوڈہ میں یکم فروری کو عارضی طور پر چل رہے گورنمنٹ میڈیکل کالج ڈوڈہ میں پہلی مرتبہ ایم بی بی ایس کی آف لائن کلاسز کا آغاز کیا گیا۔

ڈوڈہ میں ایم بی بی ایس کلاسز شروع، طلبہ مسرور

یہاں منعقدہ تقریب کا آغاز کوآرڈینیٹر میڈیکل ایجوکیشن یونٹ کے ذریعہ طلباء کو ہیپوکریٹک حلف برداری کے ساتھ کیا گیا۔

اس موقع پر پرنسپل ڈاکٹر طارق پرویز آزاد اور دیگر سینیئر فیکلٹی اراکین نے اپنے خطاب میں طلباء کو ان کی ذمہ داریوں کے تئیں آگاہ کیا ۔ جس کے بعد مختلف شعبوں کے لئے ریگولر کلاسز کا سلسلہ شروع ہوا ۔

ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے چند طلباء سے پہلی مرتبہ دور دراز ضلع ڈوڈہ میں ایم بی بی ایس کلاسز شروع ہونے اور یہاں اُن کو فراہم کی جانے والی سہولیت کے بارے میں پوچھا تو ان رد عمل ملا مثبت رہا۔ اُنہوں نے انتظامیہ کی طرف سے کلاس رومز و دیگر سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

حال ہی میں جموں و کشمیر کے مختلف اضلاع سے 50 طالبات سمیت سو طلباء ڈوڈہ پہنچے تھے۔ اِن میں کچھ مقامی طلباء کے علاوہ 95 فیصدی طلباء نے ہاسٹل کا انتخاب کیا ہے۔

وہیں اس سلسلے میں پرنسپل ڈگری کالج ڈوڈہ ڈاکٹر طارق پرویز آزاد نے بتایا کہ کالج انتظامیہ نے طلبہ کو بہترین اور آرام دہ رہائش کی فراہمی کے لئے پوری کوشش کی ہے۔

ڈوڈہ چونکہ ایک دور دراز پہاڑی علاقہ ہے اس لئے اُنہوں نے رہائش کی سہولت کا انتخاب کیا۔ کالج انتظامیہ کی طرف سے طلبہ و طالبات کے لئے ہاسٹل کے طور پر ایک مقامی ہوٹل میں الگ الگ انتظام کیا گیا ہے۔

Last Updated : Feb 3, 2021, 11:12 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.