ETV Bharat / state

جموں و کشمیر کے پہلے لیفٹیننٹ گورنر کون ہیں؟

author img

By

Published : Oct 25, 2019, 9:16 PM IST

Updated : Oct 25, 2019, 11:40 PM IST

سرکاری احکامات کے مطابق آئی اے ایس آفیسر گریش چندرا مرمو کو جموں و کشمیر کا نیا لیفٹیننٹ گورنر مقرر کیا گیا ہے۔

گریش چندرا مرمو، جموں و کشمیر کے پہلے لفٹیننٹ گورنر

گریش چندرا مرمو کا تعلق 1985 آئی اے ایس بیاچ سے ہے جبکہ فی الحال وہ وزارت خزانہ میں ایکسپنڈیچر سکریٹری کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔

اڈیشہ میں 21 نومبر 1959 کو پیدا ہوئے گریش چندرا نے سیاسیات میں گریجویشن اور پوسٹ گریجویشن کرنے کے بعد برطانیہ سے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کی۔

گریش چندرا، گجرات میں کئی اہم انتظامی عہدیدوں پر فائز رہ چکے ہیں۔ جب نریندر مودی گجرات کے وزیراعلیٰ تھے اس وقت گریش چندرا ان کے پرنسپل سکریٹری رہے ہیں۔ انہیں وزیراعظم نریندر مودی کا قریبی مانا جاتا ہے۔

گجرات فسادات کی تحقیقات کو دبانے کے معاملہ میں بھی مرمو کا نام آتا ہے جبکہ انہیں انفورسمنٹ کا سربراہ مقرر کرنے کے بعد انہوں نے گجرات فسادات تحقیقات میں اثرانداز ہونے والی شخصیات تیستاسیتلواد اور سابق ڈی جی پی سری کمار کے خلاف انکوائری کا حکم دیا تھا اور اس معاملہ میں ابھی بھی تحقیقات جاری ہیں۔

سری کمار نے کہا کہ گجرات فسادات کے سلسلہ میں جسٹس ناناوتی کمیشن میں جھوٹی گواہی دینے کےلیے دباؤ ڈالنے پر انہوں نے گجرات کے گورنر سے مرمو کی شکایت کی تھی جبکہ یہ شکایت آج تک زیرالتوا کا شکار ہے۔

سری کمار کے مطابق جب وہ اسٹیٹ انٹلی جنس بیورو کے انچارج تھے ایک اجلاس میں مرمو نے ان کو ڈرایا اور دھمکایا تھا اور رپورٹ کو حکومت کی تائید میں تیار کےلیے ان پر دباؤ ڈالا گیا جبکہ اس رپورٹ کو ناناوتی کمیشن میں داخل کرنا تھا۔

سابق ڈی جی پی نے مرمو کے خلاف مزید الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت میں ہوئے فسادات کی تحقیقات پر اثر انداز ہونے کی کئی بار کوشش کی گئی۔

واضح رہے کہ مرمو نے سری کمار کے الزامات کی تردید کی تھی۔

گجرات کے سابق عہدیدار مرمو پر جعلی انکاونٹرس کی تحقیقات کو متاثر کرنے کا الزام بھی لگایا گیا تھا۔

مرکزی حکومت کے مطابق 31 اکتوبر کو جموں و کشمیر اور لداخ ریاستیں وجود میں آئیں گی جبکہ 5 اگست کو مودی حکومت نے آرٹیکل 370 کو منسوخ کرتے ہوئے وادی کو دو ریاستوں میں تبدیل کردیا تھا۔

موجودہ جموں و کشمیر کے گورنر ستیہ پال ملک کو ہٹاکر 60 سالہ گریش چندرا مرمو کو جموں و کشمیر کا نیا لفٹیننٹ گورنر مقرر کیا ہے جبکہ وہ جموں و کشمیر کے پہلے لفٹیننٹ گورنر ہوں گے۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Oct 25, 2019, 11:40 PM IST

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.