ETV Bharat / jammu-and-kashmir

جمو ں و کشمیر سے متعلق مہاتما گاندھی کا ویژن حقیقت بن رہا ہے: ایل جی منوج سنہا - LG Manoj Sinha on Gandhi JK Vision

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : 2 hours ago

Updated : 6 minutes ago

جموں و کشمیر کی گرمائی دار الحکومت سرینگر میں بروز پیر دو اکتوبر کو گاندھی جینتی منائی گئی۔ اس موقعے پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایل جی منوج سنہا نے جموں و کشمیر سے متعلق گاندھی جی کے ویژن پر روشنی ڈالی۔

گاندھی جینتی کے موقعے پر منوج سنہا خطاب کرتے ہوئے
گاندھی جینتی کے موقعے پر منوج سنہا خطاب کرتے ہوئے (ETV Bharat)
گاندھی جینتی کی تقریب سے منوج سنہا خطاب کرتے ہوئے (ETV Bharat)

سرینگر: گاندھی جینتی کی مناسب سے گذشتہ روز راج بھون سرینگر میں ایک بڑی تقریب کا انعقاد کیا گیا جہاں جموں و کشمیر کے لیفٹنٹ گورنر منہوج سنہا نے مہاتما گاندھی کو خرج عقیدت پیش کیا۔ اس موقعے پر خطاب کرتے انہوں نے کہا جموں و کشمیر سے متعلق گاندھی کا 1947 کا ویژن حقیقت کا روپ لے رہا ہے۔

انہوں نے اپنی تقریر میں مہاتما گاندھی کے 1947 کے بیان کو یاد کیا، جس میں انہوں نے جموں و کشمیر کو ہندوستان کے لیے 'امید کی کرن' کے طور پر تصور کیا گیا تھا۔ گاندھی نے کہا کہ ''میں دعا کرتا ہوں کہ اس اندھیرے میں جموں و کشمیر ایک ستارہ بن جائے اور ملک کے لیے چمکے۔''

گاندھی جینتی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایل جی سنہا نے امن و ترقی کی طرف پیش رفت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ 'گاندھی کا ویژن اب ایک حقیقت ہے۔ جب ہم بدلے ہوئے سماجی نظام کے تناظر میں سوچتے ہیں تو گاندھی جی کے خیالات اس کا حل فراہم کرتے ہیں۔''

انہوں نے کامیاب انتخابات، نچلی سطح پر جمہوریت کو بااختیار بنانے اور نوجوانوں کی کاروباری صلاحیتوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا ''گزشتہ پانچ برسوں میں ہم نے ایک پرامن جموں و کشمیر کے قیام میں بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔"

متعلقہ عنوانات: بھاری تعداد میں پُرامن ووٹ ڈال کر کشمیری عوام نے ایک نئی تاریخ رقم کی ہے: منوج سنہا

حالیہ انتخابات میں ریکارڈ ووٹر ٹرن آؤٹ دیکھا گیا، جس میں 1.40 کروڑ لوگوں نے جمہوریت کو مضبوط کرنے میں بڑی دلچسپی ظاہر کی۔ "نوجوان تمام کریڈٹ کے مستحق ہیں کیونکہ انہوں نے بڑی تعداد میں ووٹ دیا۔ اس الیکشن میں، لوگوں نے دکھایا کہ وہ بندوق اور پتھر پر یقین نہیں رکھتے بلکہ وہ ووٹ کو اپنے مطالبات کو پورا کرنے کے لیے ایک آلے کے طور پر استعمال کرنا چاہتے ہیں۔" لیفٹیننٹ گورنر نے طلباء کو سہولیات فراہم کرنے اور خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے انتظامیہ کی کوششوں کی تعریف کی۔

اسی کے ساتھ ایل جی سنہا نے خبردار بھی کیا کہ ''کچھ لوگ امن کو خراب کرنے کے لیے نوجوانوں کو گمراہ کرتے رہتے ہیں۔ وہ امن کو ہضم نہیں کر سکتے… یہ نوجوانوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ ایسی طاقتوں کو شکست دیں۔"
یہ بھی پڑھیں: انجینئر رشید نے پاکستان کو مسئلہ کشمیر میں "اسٹیک ہولڈر" قرار دیا، "قابل عمل حل" پر زور دیا

ضرورت پڑنے پر حکومت سازی کی خاطر کسی بھی ہم خیال جماعت سے بات کی جاسکتی ہے: طارق قرہ

Last Updated : 6 minutes ago
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.