ETV Bharat / state

Azad Resign from Congress غلام نبی آزاد کا استعفیٰ کانگریس کے لیے نقصان دہ ہے - Ghulam Nabi Azad resign from Congress

غلام نبی آزاد ایک قابل اور قد آور لیڈر ہیں۔ ان کا استعفیٰ دینا نہ صرف کانگریس بلکہ جموں کشمیر کی علاقائی پارٹیوں کے لئے بھی نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔

آزاد کا استعفی کانگرس کے لیے نقصان دہ ہے

author img

By

Published : Aug 30, 2022, 12:15 PM IST

اننت ناگ: جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں غلام نبی آزاد کے سابق سیاسی مشیر و سینیئر سیاستداں منظور احمد گنائی نے غلام نبی آزاد کے کانگریس سے کنارہ کشی کرنے کے فیصلے کو صحیح قرار دیتے ہوئے کہا کہ آزاد میں وہ تمام صلاحیتیں موجود ہیں جس کے دم پر وہ جموں و کشمیر کے لوگوں کی ترجمانی کر سکیں گے۔ Ghulam Nabi Azad resignation is harmful to Congress

ویڈیو

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے منظور گنائی نے کہا کہ کانگریس سے علحیدہ ہونا یقینی طور پر آزاد کےلیے ایک سخت فیصلہ رہا ہوگا لیکن یہ فیصلہ کانگریس کی اندرونی اور جموں کشمیر کی موجودہ سیاسی صورتحال کے مطابق تھا۔ انہوں نے کہا کہ غلام نبی آزاد ایک قابل اور قدآور لیڈر ہیں انہوں نے کانگریس پارٹی کو نہ صرف جموں کشمیر میں بلکہ ملک کے دیگر ریاستوں میں بھی مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

مزید پڑھیں:

آزاد نے مسلسل 50 سال تک کانگریس پارٹی میں ایک عام ورکر کی طرح کام کیا اور 50 سال کے بعد کانگریس کو خیرباد کرنا نہ صرف کانگریس بلکہ جموں و کشمیر کے علاقائی پارٹیوں کے لئے بھی نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.