سپریم کورٹ سےغلام نبی آزاد کو ریاستی دورے کا حکم ملنے کہ بعد ایک بار پھر بی جے پی نے کانگریس کو نشانہ بنایا ہے۔
بی جے پی کے ریاستی صدر رویندر رینا نے کہا کہ کشمیر میں حالات کے لئے کانگریس اور اس کے اتحادی پارٹیاں ذمہ دار ہیں، لیکن آج جب نریندر مودی حکومت جموں و کشمیر کی صورتحال میں بہتری اور ریاست میں ترقی کی روشنی پہنچانا چاہتی ہے ، تو کانگریس آگ میں پیٹرول ڈالنے کا کام کر رہی ہے۔
لیکن اس بار مجھے امید ہے کہ غلام نبی آزاد اپنے دورے کے دوران ایسا کوئی کام نہیں کریں گے جس سے وہاں کا ماحول خراب ہو۔