ETV Bharat / state

غیر قانونی کانکنی کے لئے استعمال جے سی بی اور ڈمپر ضبط

جیالوجی اینڈ مائننگ ڈیپارٹمنٹ پلوامہ کی ٹیم نے ضلع افسرکی قیادت میں ایک جے سی بی، ایک ایل این ٹی مشین اور ایک ڈمپر کو ضبط کیا جو غیر قانونی کانکنی کے لئے استعمال کی جارہی تھی۔

غیر قانونی کانکنی کے لئے استعمال جے سی بی اور ڈمپر ضبط
غیر قانونی کانکنی کے لئے استعمال جے سی بی اور ڈمپر ضبط
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 4, 2024, 3:20 PM IST

غیر قانونی کانکنی کے لئے استعمال جے سی بی اور ڈمپر ضبط

پلوامہ:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ میں جیالوجی اینڈ مائننگ آفیسر منظور احمد نے آج لاسی پورہ نالہ ریمبی آرا کا اچانک دورہ کیا تاکہ علاقے میں غیر قانونی کانکنی کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جاسکے۔

ڈی ایم او پلوامہ نے دورہ کے دوران نالہ کے کچھ بلاکس میں کچھ مشینیں غیر قانونی طور پر کانکنی کرتے ہوئے پائے جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بروقت کارروائی کرتے ہوئے علاقے سے ایک جے سی بی مشین، ایک ایل این ٹی مشین اور ایک ڈمپر ضبط کر لیا گیا۔

ڈی ایم او پلوامہ منظور احمد نے کہا کہ غیر قانونی کانکنی میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ نالہ رمبی آرا میں غیر قانونی مائننگ کرنے والوں کے خلاف بروقت کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی کانکنی میں استعمال ہونے والی مشینری قبضے میں لے لی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:اوڑی میں گھرگھر ابھیان کے تحت پروگرام کا انعقاد

ڈی ایم او پلوامہ منظور احمد نے بتایا کہ نالہ رمبی آرا میں غیر قانونی کانکنی کے لئے استعمال ہونے والے عارضی راستوں کو کاٹ دیا گیا ہے اور صرف ان سڑکوں کو استعمال کرنے کی اجازت ہوگی جن کو محکمہ کی جانب سے اجازت ملی ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.