جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل میں وُلر مانسبل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے شہرہ آفاق جھیل مانسبل کی صفائی مہم شروع کی گئی۔
تاریخی مانسبل جھیل انتظامیہ کی عدم توجہی کے باعث خستہ حالی کا شکار ہے، جھیل میں ہر طرف گندگی کے ڈھیر، پلاسٹک کی بوتلیں، زہریلی گھاس دِکھائی دیتی ہے، جس کے باعث یہ جھیل رفتہ رفتہ اپنی خوبصورتی اور اہمیت دونوں کھوتی جارہی ہے۔
اس تعلق سے گزشتہ دنوں ای ٹی وی بھارت نے جھیل کی خستہ حالی پر ایک رپورٹ شائع کی تھی جس کے بعد ولر مانسبل ڈیولپمنٹ اتھاریٹی حرکت میں آئی اور اپنے عملہ اور عارضی ملازمین کے توسط سے جھیل میں اور جھیل کے ارد گرد صفائی مہم شروع کی۔
اس سلسلے میں بات کرتے ہوئے مانسبل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ایک ذمہ دار آفیسر امتیاز احمد نے بتایا کہ اس جھیل کی خوبصورتی کو برقرار رکھنے کے لئے اتھاریٹی ہر ایک کام کرنے کے لیے تیار ہے۔
بائٹ
انہوں نے کہا کہ لوگوں کو بھی چاہیے کہ اس جھیل میں گندگی ڈالنے سے پرہیز کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے آج اپنے ملازمین سے مل کر یہ مہم چلائی، اور صفائی کی اس مہم کو آگے بھی جاری رکھیں گے۔
انتظامیہ نے اس جھیل کو پھر سے بچانے کی کوششیں تو شروع کردی ہیں اب دیکھنا یہ ہے کہ اس جھیل کی عظمت رفتہ کو پھر سے بحال کیا جاتا ہے یا پھر یہ غلاظتوں کے ڈھیر میں تبدیل ہوجاتی ہے۔