گاندربل:جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل میں واقع ٹاون ہال میں بی جے پی نے اسمبلی انتخابات کے مدنظر تنظیمی ڈھانچے کو مضبوط کو لے کر کوشش تیز کردی ہے۔اسی سلسلے میں گاندربل بی جے پی کی ورکنگ کمیٹی نے ایک اہم اجلاس کا اہتمام کیا ۔
گاندربل ضلع بی جے پی کے صدر محمد امین شاہ نے میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے تنظیمی امور پر روشنی ڈالی اور پارٹی کی ترقی میں مختلف مورچوں کے اہم رول پر زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ ورکنگ کمیٹی مختلف سطحوں پر پارٹی یونٹوں کے کام کاج کا جائزہ لینے اور ضروری کام کرنے کے لئے ایک پل کے طور پر کام کرتی ہے۔اس کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔
مشتاق نورآبادی نے کہا کہ بی جے پی ملک بھر میں قوم پرستوں کی جماعت ہے،۔ انہوں نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے کارکنان پر بھی زور دیا کہ وہ پارٹی اور عوام کے درمیان امن کا پل بنے ۔انہیں پارٹی کے رہنمائی اقدار،خدمت، عزم اور قربانی کی بنیاد پر لوگوں کے ساتھ تعلقات استوار کرنے چاہئے۔
نیشنل ایگزیکٹو ممبر یووا مورچہ بلال ،پرپربھاری گاندربل مشتاق نورآبادی، بی جے پی ضلع صدر گاندربل محمد امین، ریاستی نائب صدر ایس ٹی مورچہ جنید کھٹانہ، نائب صدور گاندربل روحینہ شہزاد، ریاض احمد، امتیاز تانترے، عابد حسین، عظمت خان، عابد حسین،سینئر رہنما شیخ رشید؛ نظیر رینہ اور دیگر پارٹی کارکنان موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں:Protest Against Land Eviction in Jammu: انہدامی کارروائی کے خلاف بٹھنڈی، جموں میں احتجاج جاری
اس موقع پر ضلع صدر گاندربل محمد امین نے کہا کہ چونکہ گاندربل میں سیاحت سے وابستہ کئی کام کئے جا سکتے ہیں۔ جن کو ہم کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ان پر ضرور کام کیا جائے گا۔