ETV Bharat / state

گلمرگ اور دیگر بالائی علاقوں میں تازہ برفباری - گلمرگ اور دیگر بالائی علاقوں میں تازہ برف باری

'کھیلو انڈیا' سرمائی کھیلوں کے دوسرے ایڈیشن کا آغاز عالمی شہرت یافتہ سکی ریزورٹ گلمرگ میں آج سے ہونے جارہا ہے۔ یہاں گزشتہ رات درجہ حرارت منفی 0.8 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

گلمرگ اور دیگر بالائی علاقوں میں تازہ برفباری

author img

By

Published : Feb 26, 2021, 11:51 AM IST

وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ اور دیگر بالائی علاقوں میں تازہ برف باری ہوئی ہے جبکہ وادی کشمیر کے میدانی علاقوں میں ہلکی سے لیکر درمیانہ درجے کی بارش ہوئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ شمالی کشمیر میں دنیا کے مشہور اسکیٹنگ ریزورٹ گلمرگ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2.5 سینٹی میٹر برف باری درج کی گئی۔

عہدیدار نے بتایا کہ آج سے شروع ہونے والے سرمائی کھیلوں (کھیلو انڈیا) کے مقامات میں درجہء حرارت منفی 0.8 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ وادی کشمیر کے دیگر پہاڑی علاقوں سے بھی برفباری ہوئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے عہدیدار نے بتایا کہ دارالحکومت سرینگر میں گذشتہ رات کم سے کم درجہ حرارت 8.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو کہ معمول سے 6.5 ڈگری سینٹی گریڈ اوپر تھا۔ وہاں بارش کے آثار بھی دیکھے گئے۔

گذشتہ رات قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت 7.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ گیٹ وے ٹاون آف جموں و کشمیر میں اس وقت 1.2 ملی میٹر بارش درج ہوئی تھی۔

وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت 3.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

وہیں، سرحدی ضلع کپواڑہ میں کم سے کم درجہ حرارت 4.4 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ اونتی پورہ میں 6.3 ڈگری سینٹی گریڈ اور ککر ناگ میں کم سے کم درجہ حرارت 5.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

جموں شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 16.3، کٹرا میں 16.8، بٹوت میں 8.8، بنیہال 7.1اور بھدرواہ 6.8ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

لداخ کے لیہہ قصبے میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 2.7، کرگل منفی 2.8، دراس منفی 1.8ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.