سرپنچ راجندر سنگھ رکھوال نے حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس مشکل وقت میں غریب عوام کو راشن فراہم کرنا بہت بڑی آبادی کو فاقہ کشی سے بچانا ہے جو دیہاڑی لگا کر دو وقت کی روٹی کا انتظام کرتے ہیں۔
اُنہوں نے مفت راشن کی تقسیم کاری کی خود نگرانی کی اور تمام مستحق افراد میں مکمل مفت راشن کی تقسیم کاری کو یقینی بنایا گیا ۔
قابل ذکر ہے سرپنچ پنچائت پریوت نے اپنی طرف سے پنچائت کے لوگوں میں دو ہزار ماسک بھی تقسیم کئے ہیں۔
ضلع ڈوڈہ میں کافی تعداد میں غیر سرکاری تنظیموں کی طرف سے غریب عوام کی مدد کی جا رہی ہے لیکن کچھ سرپنچ بھی ذاتی طور کورونا سے لڑائی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں ۔