اس کیمپ میں قریب 300 مریضوں کا چیک اپ کیا گیا جن میں 200 خواتین اور 100 مرد شامل تھے۔ مریضوں کا مفت چیک اپ کرنے کے بعد انہیں مفت ادویات بھی فراہم کی گئی۔
اس موقع پر مقامی لوگوں کا کہنا تھا کہ' اس طرح کے میڈیکل کیمپز مستقبل میں بھی ہونے چاہیے ان سے عام لوگوں کو راحت ملتی ہے'۔
اس میڈیکل کیمپ میں دور دراز علاقوں سے لوگ آئے تھے جنہوں نے ڈاکٹر صاحبان کا شکریہ ادا کیا۔
یہاں ڈاکٹرز کی ٹیم نے بڑی تعداد میں لوگوں کی جانچ کی اور انہیں مفت ادویات فراہم کیے۔
اس موقع پر ڈاکٹر الطاف نے بات کرتے ہوئے کہا کہ' یونانی ادویات میں ہر قسم کے امراض کا علاج ممکن ہے اور پلوامہ میں یونانی ڈسپنسری موجود ہے ہم چاہتے ہیں کہ لوگوں وہاں آئے اور ہمیں خدمات کرنے کا موقع دے۔