جنوبی کشمیر کے شوپیان ضلع میں سکیورٹی فورسز نے چار نوجوانوں کو اسلحہ سمیت گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق سکیورٹی اہلکاروں نے شوپیان ضلع میں چار نوجوانوں کو گرفتار کر لیا ہے جن سے چار گرینیڈ اور 100 اے کے 47 راؤنڈ برآمد ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں
'شوپیان مبینہ فرضی تصادم کی تحقیقات جاری'
انہوں نے کہا کہ 'گرفتار شدہ نوجوانوں کی شناخت امتیاز احمد ساکنہ رتنی پورہ، پرویز احمد ساکنہ پنجورہ، سجاد احمد پنجورہ اور شاہد احمد ہیلو امام صاحب شوپیان کے بطور ہوئی ہے۔
بارہمولہ تصادم: ایک اور عسکریت پسند ہلاک، ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 8 ہوگئی
تاہم پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے کریری میں پیر کو عسکریت پسندوں کے سکیورٹی فورسز کی مشترکہ پارٹی پر حملے کے بعد طرفین کے درمیان ہونے والے مسلح تصادم میں منگل کو ایک اور عسکریت پسند مارا گیا جس کے ساتھ ہلاک شدہ عسکریت پسندوں کی تعداد بڑھ کر تین ہوگئی۔