اس کمیٹی کے دیگر ممبران میں اسکمز صورہ کے ناظم عبدالغنی آہنگر، پرنسپل گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں اور سرینگر، ڈاکٹر راجندر سنگھ، سابق پرنسپل جموں میڈیکل کالج، ڈاکٹر جاوید ملک، اسکمز بمنہ میڈیکل کالج کے شعبہ پلمونولاجی کے سرپرست، ڈاکٹر انیل شرما، سرپرست شعبہ ادویات گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں، ڈاکٹر نوید نزیر، سرپرست شعبہ چسٹ ڈیزیز، گورنمنٹ میڈیکل کالج سرینگر، ڈاکٹر اعجاز نبی کول، سکمز صورہ، ڈاکٹر سمرتی گلاٹھی کے علاوہ ڈاکٹر راہل گپتا شامل ہیں-
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس مشاورتی کمیٹی کا کردار ہوگا کہ یہ کووڈ 19 سے پیدا شدہ طبی مشکلات، قواعد و ضوابط او دیگر امور پر جایزہ لینے کے علاوہ حکومت کو مشاورت دیں گے۔
یہ کمیٹی کووڈ19 کے پھیلاؤ کے تین ماہ بعد تشکیل دی گئی ہے جس پر کئی طبی و عوامی حلقوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس کو کووڈ 19 کے پھیلاؤ سے قبل تشکیل دینے کی ضرورت تھی۔
لوگوں کا کہنا ہے انتظامیہ کی جانب سے یہ قدم بہت دیر کے بعد اٹھایا گیا ہے جب وائرس ہرعلاقے میں پھیل چکا ہے۔