اطلاع کے مطابق شام دیر گیے علاقے بانی مولہ کے گھنے جنگل میں آگ لگی جس نے سرسبز درختوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لیا۔
دراصل کشمیر میں شدید گرمی ہونے کی وجہ سے جنگلوں میں سوکھا چھا گیا جس کی وجہ سے معمولی جنگاری آگ کا رخ اختیار کر لیتی ہیں۔آگ کی خبر کو لیکر ڈی۔ ایف۔او کولگام سعید وسیم نے اس بات کی تصدیق کی کہ آگ پر قابو پانے کے لیے محکمہ کی ٹیم علاقے میں روانہ کی گئی انہوں نے کہا کہ جلد ہی آگ پر قابو پایا جائے گا۔
فی الوقت آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو پائی، اندھیرا ہونے کی وجہ سے آتش فرو عملے کو مشکلات پیش آئی۔ واضح رہے کہ آگ کے شعلے اتنے بلند تھے کہ ضلع کولگام میں ہر کسی جگہ پر اُس کا منظر دیکنے کو مل رہا ہے۔