ETV Bharat / state

جمعتہ الوداع بھی نہ ہو سکا

ماہ صیام کے آخری جمعہ یعنی الوداع کے موقعے پر کشمیر وادی کی کسی بھی چھوٹی بڑی مسجد، خانقاہ یا درگاہ پر جمعتہ الواداع کی کوئی بھی اجتماعی تقریب کا اہتمام نہیں ہو سکا۔

جمعتہ الوداع  بھی نہ ہوسکا
جمعتہ الوداع بھی نہ ہوسکا
author img

By

Published : May 22, 2020, 5:28 PM IST

اس متبرک رمضان المبارک کی فضیلت و برکت والے جمعتہ الوادع کی مناسبت سے تمام مساجد اور دیگر عبادت گاہوں کے منبر ومحراب خاموش رہے۔

ماہ رمضان المبارک کے دوران تمام مساجد آباد رہتی تھی۔ وہیں جمعہ اور خاص کر جمعتہ الوادع کے پیش نظر وادی کے اطراف و اکناف میں تمام ان مساجد اور زیارت گاہوں میں نمازیوں کی کافی بھیڑ بھاڑ دیکھنے کو ملتی تھی جبکہ عالم یہ ہوتا تھا مساجد درگاہوں اور خانقاہوں کے صحنوں کے باہر کی سڑکوں پر بھی مصلے بچھتے تھے لیکن آج کروانا وائرس کے خطرات اور خدشات کے سبب تمام عبادت گاہیں خالی ہیں اور تالہ بند ہیں۔

شہر سرینگر کی اس تاریجی جامع میں لوگ جمعتہ الوادع کے موقعے پر صبح سے آنا شروع ہو جاتے تھے تاکہ مسجد کے اندر بیٹھنے کی جگہ مل سکے اور لوگ جمعتہ الوادع کی نماز ادا کرنے کے حوالے سے صبح 11 بجے سے تیاریوں میں مصروف دکھائی دیتے تھے لیکن عالمی وبا کرونا وائرس کی وجہ سے کسی بھی مسجد میں آج کے دن کے تعلق سے کوئی بھی اجتماع منعقد نہیں ہوسکا ۔

واضح رہے کرونا وائرس پھیلاؤ کے پیش نظر یوٹی انتظامیہ نے جاری لاک ڈاون کے بیچ تمام اجتماعی عبادات پر پابندی عائد کی ہے۔
ادھر علماء دین، مفتیان کرام اور دیگر دینی اور مذہبی تنظیموں نے بھی اعلان کیا ہے کہ کورونا وائرس کی سنگینی اور مبتلا مریضوں کی بڑھتی تعداد کو ملحوظ رکھتے ہوئے جمعتہ الوادع اور عید کے اجتماعات منعقد نہ کیے جائے بلکہ معمولات کے مطابق لوگ گھروں میں ہی انفرادی طور نمازو، ذکرو ازکار، توبہ اسغفار اور دعاؤں کا اہتمام کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.