ETV Bharat / state

Persistent Rain In Anantnag موسلا دار بارشوں سے اننت ناگ میں سیلابی صورتحال - ضلع اننت ناگ میں موسلادھاربارش

وادی میں گزشتہ چند دنوں سے جاری موسلا دھار بارش کے سبب ضلع اننت ناگ کے مختلف علاقوں میں بارش کا پانی جمع ہونے کے باعث سیلابی صورتحال بن گئی ہے۔عام لوگوں کو بڑی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

موسلا دار بارشوں سے اننت ناگ میں سیلابی صورتحال

author img

By

Published : Jul 11, 2023, 3:27 PM IST

موسلا دار بارشوں سے اننت ناگ میں سیلابی صورتحال

اننت ناگ:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے مختلف اضلاع کی طرح ضلع اننت ناگ میں بھی گزشتہ کئی دنوں سے موسلادھاربارش کا سلسلہ جاری ہے اس سے عام زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ چند دنوں سے جاری موسلا دھار بارش کے سبب ضلع اننت ناگ کے مختلف علاقوں میں بارش کا پانی جمع ہونے کے باعث سیلابی صورتحال بن گئی ہے۔عام لوگوں کو بڑی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ادھر امرناتھ گھپا پر بھی ہلکی برفباری ریکارڈ کی گئی جس کے بعد امرناتھ یاترا کو روک دیا گیا ہے۔ دریا جہلم میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ وہی محکمہ موسمیات کے مطابق 10جولائی سے موسمی صورتحال میں بہتری آنے کا امکان ہے۔ موسلادار بارشوں نے وادی کے اطراف و اکناف میں جہاں معمول کی زندگی کو متاثر کیا وہیں مسلسل بارشوں کے نتیجے میں اننت ناگ کے اکثر ندی نالوں میں پانی کا تیز بہاو ہے ۔

اس کے نتیجے میں اننت ناگ میں سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔ اننت ناگ کے اکثر علاقے زیر آب آگئے ہیں اننت ناگ کے گانجی واڑہ علاقے میں رہائشی مکانوں سے پانی داخل ہو گیا ہے وہی مہندی کدل علاقے میں آج دکانوں کے اندر پانی داخل ہو گیا ہے۔وہی ضلع انتظامیہ پہلے سے ہی متحرک ہے۔زیر آب آئے ہوئے علاقوں میں پانی نکالنے کا کام جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Heavy Rains In Mandi Tehsil منڈی میں شدید بارشں نے مچائی تباہی مقامی لوگ پریشان

اسی دوران محکمہ موسمیات نے 10جولائی سے موسمی صورتحال میں بہتری کی پیشگوئی کرتے ہوئے آئندہ 24گھنٹوں میں مزید بارشوں کا امکان ظاہر کرتے ہوئے لوگوں کو احتیاط برتنے کی تلقین کی ہے۔ گزشتہ دو دنوں سے جاری موسلا دار بارشوں نے جنوبی کشمیر کے کئی علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔ تیز بارشوں کے نتیجے میں دریا لدر، دریا آرپت نالہ ساندرن ، نالہ برنگی اور جہلم سمیت مختلف چھوٹے بڑے نالوں میں پانی کے تیز بہاو کی وجہ سے سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.