ETV Bharat / state

پہلا کشمیری نوجوان جنہوں نے کوفی عنان اسکالرشپ حاصل کی - اشتعال انگیز سمجھے

کشمیری نوجوان مرزا صائب بیگ، نے کوفی عنان  اسکالرشپ اور یونیورسٹی آف آکسفورڈ کے بلیواٹنک اسکول آف گورنمنٹ میں عوامی پالیسی کے مطالعہ کے لئے ویڈن فیلڈ ہاف مین اسکالرشپ حاصل کی ہے۔

پہلا کشمیری نوجوان جنہوں نے کوفی انان اسکالرشپ حاصل کی

author img

By

Published : Jan 12, 2021, 4:09 PM IST

Updated : Jan 12, 2021, 4:43 PM IST

مرزا صائب بیگ پہلے کشمیری نوجوان ہیں جنہوں نے کوفی عنان اسکالر شپ حاصل کی ہے۔

پیشہ سے ایک وکیل مرزاصائب بیگ کا تعلق جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ سے ہے۔ انہوں نے نیشنل اکیڈمی آف لیگل اسٹڈیز اینڈ ریسرچ ، حیدرآباد میں قانون کی تعلیم حاصل کی ہے ۔ اس وقت وہ آکسفورڈ یونیورسٹی میں ، بلاوٹنک اسکول میں عوامی پالیسی کے کلاسز دینے کے لئے موجود ہیں اور تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔

بتایا جا رہا ہے کہ مرزا صائب بیگ کچھ طلباء کے رابطے میں تھے جنہوں نے درخواست کے عمل میں ان کی مدد کی اور وہ اسکالرشپ کو حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے

بیگ کو ،75 لاکھ روپے سے زیادہ کی اسکالرشپ ملی ہے، جو آکسفورڈ یونیورسٹی میں تعلیم، رہائش ماہانہ وظیفہ و دیگر تمام اخراجات پر محیط ہے۔

بیگ ایک سرکاری تنظیم میں بحیثیت قانونی مشیر کے طور پر کام کر رہے تھے۔ تاہم جموں وکشمیر کی خصوصی پوزیشن دفعہ 370 کی تنسیخ کے بعد انہوں نے کچھ تبصرے شائع کئے تھے جنہیں اشتعال انگیز سمجھے جانے کے بعد بیگ نے سرکاری تنظیم میں اپنی قانونی مشیر کی ملازمت سے احتجاجی طور پر استعفیٰ دے دیا تھا۔

Last Updated : Jan 12, 2021, 4:43 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.