ایک عہدیدار نے بتایا کہ متاثر ڈاکٹر کورونا سے متاثر مریض کے ساتھ رابطے میں آنے کے بعد مثبت آئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ان کے تمام رابطوں کی تحقیق کی جارہی ہے اور ان کو قرنطین میں رکھا گیا ہے۔
میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ، جی ایم سی بارہمولہ ڈاکٹر سید مسعود بخاری نے اس کی تصدیق کی ہے۔
میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کے مطابق ڈاکٹر کے 18 رابطوں کو جی ایم سی بارہمولہ میں قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔