مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی انتخابات کے پیش نظر آج ڈی ڈی انتخابات کے پہلے مرحلے کے تحت دیگر اضلاع کی طرح جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے حلقہ انتخاب کوکرناگ کے لارنو بلاک کے لئے ووٹنگ پُر امن طریقے سے اختتام پزیر ہوئے۔
اعداد و شمار کے مطابق لارنو بلاک میں ووٹرز کی کل تعداد 23767 ہے، جن میں سے 14208 لوگوں نے اپنے رائے دہندگان کا استعمال کیا، مجموعی طور پر ووٹینگ کی شرہ 58.20 رہی۔
بلاک لارنو میں کل پانچ امیدواروں نے انتخابات میں حصہ لیا تھا۔ انتخابات کو پرامن طریقہ سے انجام دینے کے لئے تمام پولنگ مراکز کے آس پاس سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔
واضح رہے کہ کوکرناگ کا لارنو علاقہ میں رائے دہندگان کی اکثر تعداد پسماندہ پہاڑی طبقہ سے وابستہ ہیں اور ڈی ڈی سی انتخابات میں حصہ لینے والی تمام پانچ خواتین امیدوار بھی پہاڑی طبقہ سے وابستہ ہیں۔
ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے ووٹرز نے کہا کہ 'آج ہم تعمیر و ترقی کے لیے ووٹ ڈال رہیں ہیں، ہمیں امید ہے کہ ہمیں جن بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا تھا اب ہمیں ان مشکلات سے چھٹکارا ملنے کی امید ہے اور ہمارے علاقے میں ترقی کا نیا دور شروع ہو جائے گا۔'