اطلاعات کے مطابق دارالحکومت سرینگر کے شہر خاص علاقہ نور باغ صفاکدل میں اچانک آگ لگی، جس نے دو مزید مکانوں کو اپنی چپیٹ میں لیا۔
اس ہولناک واردات میں تین مکانات جل کر خاکستر ہوگئے، جبکہ کروڑوں مالیت آگ کی ڈھیر میں تبدیل ہوگئے۔
اس دوران عالمی وباء کورونا وائرس کا خوف ہونے کے باوجود بھی مقامی لوگوں نے فائر اینڈ ایمرجنسی کے تعاون سے آگ پر قابو پایا۔ جبکہ آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتایا جاتا ہے۔
اس دوران آگ متاثرین نے انتظامیہ سے مدد کی اپیل کی ہے ۔