جموں: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے جموں ہائی کورٹ کے وکلاء نے ایک فیڈریشن تشکیل دی ہے۔ ایڈووکیٹ فاروق نتنو سابق ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل چناب کو لائرز فیڈریشن کے چیف پارٹن بنائے گئے۔ اس کے علاوہ ارجن سنگھ راجو فیڈریشن کے صدر بنائے گئے۔ نثار گٹو کو چناب کو لائرز فیڈریشن کے نائب صدر بنائے گئے۔ فیڈریشن کی تشکیل کے بعد نو منتخب ذمہ داران کو لوگوں نے مبارکباد دی۔ لوگوں نے نو منتخب ذمہ دار کو مستقبل میں بہترین کام کرنے کے لئے نیک خواہشات بھی پیش کی۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ اس فیڈریشن کا مقصد خطہ چناب کے مسئلے کو اجاگر کرنا اور عدالتی مسائل کو حل کرنا ہے۔ ذمہ داران نے کہا کہ وہ لوگوں کی امیدوں پر کھرا اترنے کی بھر پور کوشش کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: دفعہ 370 کے خاتمے کے بعد جموں کشمیر میں حالات میں نمایاں بہتری: آئی عمران شاہ
چناب لائرز فیڈریشن نے ایڈووکیٹ عمر راتھر کو چناب ریجن کے لیے کوآرڈینیٹر مقرر کیا ہے۔ ایڈوکیٹ عمر راتھر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ ٹیم کے بے حد مشکور ہیں اور یقین دلاتے ہیں کہ وہ چناب کے علاقے کے مسائل کو اجاگر کریں گے۔ ایڈووکیٹ عمر راتھر نے مزید کہا کہ اس وفاق میں کوئی سیاسی عمل دخل نہیں ہے اور یہ وفاق آزاد ہے۔