ETV Bharat / state

کسانوں کا آبپاشی کی سہولت کو بہتر کرنے کا مطالبہ - jammu kashmir news

آبپاشی کی سہولت میسر ہونے سے زعفران کی کاشت کرنے والے کسانوں میں خوشی ہے۔ کسانوں نے کہا آبپاشی کی سہولت ملنے سے پیداوار میں اضافے کا امکان ہے۔

کسانوں کا آبپاشی سے متعلق مطالبہ
کسانوں کا آبپاشی سے متعلق مطالبہ
author img

By

Published : Oct 13, 2020, 5:58 PM IST

ضلع پلوامہ کا قصبہ پانپور زعفران کی کھیتی کے لیے پوری دنیا میں مشہور ہے لیکن گزشتہ کئی دہاٸیوں سے زعفران کی پیداوار میں کمی سے کسانوں میں کافی مایوسی پائی جاتی تھی۔

کسانوں کا ماننا ہے کہ پیداوار کی کمی کی وجہ آبپاشی کے بہتر نظام کا نہ ہونا ہے۔ تاہم اس سال محکمہ زراعت کی جانب سے کھیتوں کو سیراب کرنے کے لیے چند ٹیوب ویلز کو شروع کیا گیا ہے جس سے کسانوں کی اُمیدیں بڑھ گئی ہیں۔

کسانوں کا آبپاشی سے متعلق مطالبہ

کولگام: پانی کی عدم دستیابی کے خلاف احتجاج

کسانوں کا کہنا ہے کہ کچھ روز بعد زعفران کے پتوں کو توڑنے کا موسم شروع ہو رہا ہے لیکن رواں سال وقت سے پہلے ہی زعفران کے پھول کھلنے لگے ہیں جس سے کسان کافی مسرور ہیں۔

مقامی کسانوں نے کہا کہ محکمہ زراعت نے اگر چہ کھیتوں تک آبپاشی کی سہولت پہنچانے کے لیے 2010 میں ہی زعفران مشن شروع کیا تھا تاہم تقریباً نو سال گزرنے کے بعد اب کسانوں کا وہ انتظار ختم ہو گیا ہے جس کے لیے کسان کئی دہاٸیوں سے منتظر تھے اور اس سال بورویلز کو شروع کر کے آبپاشی شروع کر دی گئی ہے جس وجہ سے کسانوں کی اُمیدیں بڑھ گئی ہیں۔

کسانوں کا مزید کہنا ہے کہ آبپاشی کی سہولت صرف تین گھنٹے ہی دی جاری ہے۔ انہوں نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ آبپاشی کے لیے کم از کم چار گھنٹے دیے جانے چاہیئے تاکہ پانی بیج تک جا سکے جس سے پیداوار میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.