رامبن: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں وکشمیر کے ضلع رامبن میں سب ڈویژن گول کے سنگلدان کے باشندوں کی جانب سے سرپنچ و پنچ اور بلاک ڈیولپمنٹ چیرمینز کی معیاد ختم ہونے پر الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ مقامی باشندوں نے سبکدوش ہونے والے عوامی نمائندے کی کارکردگی کی ستائش کی۔ سنگلدان کی عوام نے پنچوں سرپنچوں اور بی ڈی سیز کا شکریہ ادا کیا اور انکے وقت میں دیہی علاقوں میں ہوئی ترقی کے لیے ان نمائندوں کے رول کی ستائش کی۔ واضح رہے کہ نو جنوری دو ہزار انیس میں پنچایت راج نظام کے تحت منتخب نمائندوں کو عہدہ جا حلف دلایا گیا تھا۔ اس کے بعد پنچوں سرپنچوں نے بی ڈی سی نمائندوں کو بھی چنا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل نے سرفراؤ میں اسپورٹس گراونڈ کا افتتاح کیا
گزذشتہ پانچ برسوں میں گاؤں دیہات میں ہوئی مجموعی ترقی میں ان نمائندگان کا بڑا اہم رول رہا جس کو لیکر ضلع رامبن کے سب ڈویژن گول کے سنگلدان علاقے میں عوام نے ان تمام لوگوں کو تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ وہیں اپنی معیاد ختم کرنے پر پنچوں سرپنچوں اور بلاک ڈیولپمنٹ چیرمینز نے اطمینان کا اظہار کیا کہ انہوں نے اپنے دور اقتدار میں اپنے علاقوں کے ترقی کیلئے محنت سے کام کیا اور آنے والے دنوں میں بھی اپنے علاقوں کی مزید ترقی کا اعادہ بھی کیا۔