منڈی: جموں و کشمیر کے بیشتر اضلاع میں سرکار کے ہر گھر نل اور ہر گھر جل پہنچانے کے دعوے زمینی سطح پر کھوکھلے ثابت ہو رہے ہیں۔ اسی درمیان ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے بلاک ساتھرہ کی پنچائیت دھڑا کے وارڈ نمبر ایک میں متعدد گھر ایسے جنہیں گزشتہ سترہ برسوں سے پینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی کے سبب سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ Three Houses Families Suffering Due To Lack Of Water Facilities At Mandi In Poonch
متاثرہ لوگوں کا کہنا ہے کہ اگر چہ اس معاملے کو کئى بار انتظامیہ کے ساتھ اٹھایا گیا لیکن آج تک مسئلے کو حل کرنے میں ذرا بھی سنجیدگی دیکھائی گئی انہوں نے کہا کہ چھوٹی چھوٹی بچیاں قریب دو کلو میٹر دور پانی لانے جاتی ہیں جس سے انہیں بڑی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔لیکن محکمہ جل شکتی کو اس کے بارے میں کوئی معلومات نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Gujjar Bakarwal Joint Action Committee in Ramban ٹرائبل مارچ کا کاروان آج ضلع رامبن پہنچ گیا
یاد رہے ان کے گھر تک محکمہ جل شکتی کی جانب سے پانی کا کنیکشن تک نہیں لگایا گیا۔ اس کو لیکر انہوں نے عارضی طور پر پلاسٹک کی پائیپ لگائی ہوئی ہے۔ لیکن بدقسمتی سے اس میں بھی پانی دستیاب نہیں ہے۔ انہوں نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ جلد سے جلد تین گھروں میں پانی کی سہولیات فراہم کی جائے تاکہ انہیں مزید مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ اس حوالے سے جب ہم نے محکمہ جل شکتی کے سپر وائزر سے فون پر رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس فی الحال ابھی پائپیں دستیاب نہیں ہیں۔ Three Houses Families Suffering Due To Lack Of Water Facilities At Mandi In Poonch