نوجوان کو اہل خانہ نے ڈسٹرکٹ ہسپتال پہنچایا جہاں اس کا علاج چل رہا ہے۔
معلومات کے مطابق 'بھارتی فوج کے ذریعہ پاکستان کی طرف سے دراندازی کو روکنے کے لئے لائن آف کنٹرول پر بارودی سرنگیں بچھائی جاتی ہیں لیکن تیز بارش میں بارودی سرنگیں ایک جگہ سے دوسری جگہ بہہ جاتی ہیں، جس کی وجہ سے اکثر ایسے واقعات ہوتے رہتے ہیں۔ اس سے پہلے بھی اس طرح کے بہت سارے واقعات ہو چکے ہیں۔'
اہل خانہ نے بتایا کہ 'جس جگہ یہ حادثہ پیش آیا وہ کنٹرول لائن کے قریب ہے اور یہ نوجوان صبح قریب دس بجے جنگل والے گھاس (پتر) لینے جنگل گیا تھا۔ تبھی نوجوان کا پیر بارودی سرنگ پر پڑ گیا جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔'