ETV Bharat / state

ذہنی دباؤ کے شکار لوگوں کے لئے ورزش ضروری

author img

By

Published : May 18, 2021, 10:25 AM IST

کورونا وبا کے سبب نافذ لاک ڈاؤن سے اکثر و بیشتر لوگ ذہنی دباؤ کا شکار ہورہے ہیں۔ اس کے پیش نظر برین ڈیویلپمنٹ انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے ذہنی دباؤ کے لئے آن لائن کلاسز شروع کی جارہی ہیں۔

ذہنی دباؤ کے شکار لوگوں کے لئے ورزش ضروری
ذہنی دباؤ کے شکار لوگوں کے لئے ورزش ضروری

جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں لاک ڈاؤن کے دوران لوگوں کو کئی طرح کی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، لاک ڈاؤن کی وجہ سے اکثر و بیشتر لوگ ذہنی دباؤ کا شکار ہو رہے ہیں۔

ذہنی دباؤ کے شکار لوگوں کے لئے برین ڈیویلپمنٹ انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے ذہنی ورزش کے لئے آن لائن کلاسز شروع کی جارہی ہیں جو آج سے زوم ایپ کے ذریعے عوام کے لئے دستیاب ہوں گی۔

ویڈیو

اس تعلق سے انسٹی ٹیوٹ کے سرپرست کلدیپ کمار بھاردواج نے بتایا کہ کورونا وبا نے نظام زندگی کو مفلوج کردیا ہے جس کی وجہ سے لوگ گھروں میں پریشان ہیں۔ ایسے میں لوگ دباؤ کا شکار ہورہے ہیں تو کثیر تعداد میں لوگ وہم کا بھی شکار ہو رہے ہیں۔

ایسی صورت میں ذہنی و جسمانی ورزش بہت ضروری ہے، یہ ورزش سانس لینے میں آسانی پیدا کرتی ہے اور خاص کرکے کورونا سے متاثر ہوئے مریضوں کے لئے زیادہ ضروری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.