ETV Bharat / state

ہر کوئی شخص مدد کے لیے پیش پیش

author img

By

Published : Mar 30, 2020, 10:31 PM IST

کشمیر میں جاری کورونا کے ڈر اور خوف کے دوران جہاں عام زندگی متاثر ہے وہیں لوگوں تک امداد رسائی کے خاطر اب ایم جی اوز اور بزنس ہاؤسز بھی آگے آ رہے ہیں۔

ہر کوئی شخص مدد کے لیے پیش پیش
ہر کوئی شخص مدد کے لیے پیش پیش

اس سلسلے میں اننت ناگ میں ضلع انتظامیہ کے اشتراک سے کنول فوڈس اینڈ اسپیاسز نامی معرف کمپنی نے سوشل کارپوریٹ ریسپانسبلیٹی کے تحت سینکڑوں افراد میں فوڈ پاکییٹس و مسالے تقسیم کۓ۔

ہر کوئی شخص مدد کے لیے پیش پیش

اس موقع پر ڈی سی اننت ناگ بشیر احمد ڈار، میونسپل کونسل کے صدر ہلال احمد شاہ اور منتظم فاروق امین کے علاؤہ دیگر افراد بھی موجود رہے۔ سیر ہمدان ، دانتر ، اننت ناگ سمیت کئ علاقوں میں یہ کاروائی جاری ہے۔

اس طرح کے اقدام کا مقصد موجودہ حالات میں مستحق لوگوں تک راشن و دیگر اشیائے ضروریہ کی سپلائی کو یقینی بنانا ہے۔ جبکہ زندگی کے مختلف طبقہ ہاۓ حیات سے تعلق رکھنے والے افراد کو لوگوں کی مدد کےلئے ترغیب دینا بھی اسطرح کے پروگراموں کا مقصد ہے۔

ضلع انتظامیہ نے اسطرح کی کوششوں کو سراہتے ہوئے لوگوں سے ایک دوسرے کی مدد کرنے کی تلقین کی ہے اور ایسے پروگراموں میں سوشل ڈسٹینسنگ کو یقینی بنانے کی بھی اپیل کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.